the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ: ۱۰؍اکتوبر ( نامہ نگار)جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بہت سارے کاروبار آج کل انٹرنیٹ کے ذریعے سے انجام دئیے جارہے ہیں ۔ مہاراشٹر میں ای فارمیسی کے ذریعے انٹرنیٹ پر آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کا کاروبار چل رہا ہے ۔ اس کاروبار کی مخالفت میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ۱۴؍اکتوبر کو بند کا اعلان کیاگیا ہے ۔ آل انڈیا سطح پر ای فارمیسی کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ اے آئی او سی ڈی نے پورے ملک میں میڈیکل دوکانوں کے بند کا اعلان کیا ہے ۔ مہاراشٹر میں ۱۴؍اکتوبر کو



تقریباًٍٍٍٍٍٍٍٍ۵۵؍ہزار میڈیکل دوکانیں بند رکھی جائیں گی ۔ ای فارمیسی کے تحت آن لائن طورپر بہت سارے لوگ نیند کی گولیاں ،نشہ آور ادویات خرید رہے ہیں ۔ ای فارمیسی مکمل طورپر غیر قانونی ہے ۔ فارمیسی قوانین کے مطابق ادویات کی فروخت کے وقت ڈاکٹرکی چٹھی ضروری ہوتی ہے مگر انٹرنیٹ پر کچھ لوگ راست طورپر دوائیں طلب کررہے ہیں ۔ اس کی پورے ملک میں اب مخالفت ہورہی ہے ۔ ناندیڑ ڈسٹرکٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن نے بھی اعلان کیا کہ آن لائن ادویات کی خریدوفروخت کے خلاف ۱۴؍اکتوبر کو ناندیڑ میں بھی ادویات کی تمام دوکانیں بند رکھی جائیں گی ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.